میکسیکو: میکسیکن سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کے خطرناک ترین ‘جالیسکو کارٹیل’ کے اہم کمانڈر آڈیاس فلورس سلوا عرف ’ایل جارڈینیرو‘ کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ٰغیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ ایک سڑک کنارے خندق میں چھپ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔میکسیکن حکام کے مطابق ریاست نایاریت میں کی جانے والی یہ کارروائی کسی فلمی منظر سے کم نہ تھی، سیکیورٹی ادارے گزشتہ 19 ماہ سے ملزم کی خفیہ نگرانی کر رہے تھے۔گرفتاری سے بچنے کے لیے کارٹیل کمانڈر نے سڑک کنارے ایک گہری خندق کا سہارا لیا، تاہم فورسز نے اسے گھیرے میں لے کر پکڑ لیا۔ملزم کو جالیسکو نیو جنریشن کارٹیل (CJNG) کا ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ یہ ملزم نہ صرف میکسیکو بلکہ امریکہ کو بھی شدید مطلوب تھا۔امریکی حکومت نے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے 50 لاکھ ڈالرز (تقریباً 1.4 ارب پاکستانی روپے) کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔ ملزم پر منشیات کی عالمی اسمگلنگ، قتل اور بڑے پیمانے پر تشدد کے سنگین الزامات ہیں۔لڑکا نیچے گر گیا، زنجیر کھینچنے پر بھی ٹرین نہ رُکی، درد ناک ویڈیو وائرلمیکسیکن حکام نے اس گرفتاری کو منشیات فروش گروہوں کے خلاف جنگ میں ایک بڑی فتح قرار دیا ہے۔