’میرے پاس بہت وقت ہے لیکن ایران کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے‘

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے ایران اور امریکی میڈیا کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے نیویارک ٹائمز اور سی این این پر تنقید کی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والا میڈیا میری بےچینی سے متعلق غلط بیانی کر رہا ہے ایران کےساتھ جنگ ختم کرنےکیلئےمجھ پر کوئی دباؤ نہیں، میرے پاس بہت وقت ہے لیکن ایران کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی وجہ سے میڈیا اپنی ساکھ کھو چکا ہے ایرانی بحریہ سمندر کی تہہ میں پہنچ چکی اور فضائیہ مکمل تباہ ہو گئی، ایران کا دفاعی نظام اور ریڈار سسٹم تباہ ہو چکا، اب قیادت بھی نہیں رہی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی ناکہ بندی انتہائی سخت ہے حالات مزید خراب ہوں گے، وقت ایران کےحق میں نہیں ہیں ایران سے ڈیل تب ہوگی جب امریکا اور اس کے اتحادیوں کیلئے بہتر ہو گی، ڈیل کا فیصلہ صرف امریکی مفادات اور عالمی امن کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔