دبئی (28 اپریل 2026): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔امارات نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا فیصلہ یکم مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا، سعودی عرب، ایران، عراق اور کویت اوپیک کے اہم رکن ممالک ہیں جبکہ روس اور دیگر ممالک بھی اس میں شالمل ہیں۔پورٹ میں بتایا گیا کہ یو اے ای کے مذکورہ فیصلے کے عالمی تیل مارکیٹ پر اثرات متوقع ہیں، فیصلے کا مقصد قومی مفادات کا تحفظ اور مقامی پیداوار میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے اور عالمی منڈی کی فوری ضروریات کو بھی پورا کرنا ہے۔تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے اوپیک کا قیام 1960 میں عمل میں لایا گیا تھا۔