یروشلم (25 اپریل 2026): یروشلم میں امریکی سفیر کی رہائش گاہ کے باہر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کیخلاف درجنوں اسرائیلی مظاہرین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق درجنوں اسرائیلی مظاہرین کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔احتجاج کے دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اسرائیل اور امریکا دونوں کیلیے بوجھ ہے، احتجاج کرنے والوں نے نیتن یاہو کو اخلاقی اور سیکیورٹی بحران قرار دیا۔مظاہرین کے مطابق نیتن یاہوکی وجہ سے امریکی اور اسرائیلی مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی در اندازیاں: 8 ممالک کی شدید مذمتسابق اسرائیلی قومی سلامتی نائب سربراہ ایرن ایٹزن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیتن یاہو پر اعتماد نہ کریں۔