ایران نے اسرائیلی ایجنٹ کو پھانسی پر لٹکا دیا

Wait 5 sec.

تہران: ایران میں اسرائیل کے لئے جاسوسی کے جرم میں ایک اور اسرائیلی ایجنٹ کو پھانسی دے دی گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص پر جنوری میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران تخریب کاری کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق سزا یافتہ شخص کی شناخت عرفان کیانی کے نام سے کی گئی ہے، جس پر دہشت پھیلانے کے الزامات تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم کورٹ کی جانب سے اسرائیلی ایجنٹ کے خلاف سنائے گئے فیصلے کی توثیق کے بعد اسے آج پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں سلطان علی شیرزادی فخر کو پھانسی دے دیغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کو ملک میں بدامنی اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تھا۔