برلن(25 اپریل 2026): یورپی یونین کا کہنا ہے کہ جامع معاہدے کی صورت میں ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کے لیے تیار ہیں۔یورپی یونین نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان کوئی جامع معاہدہ طے پا جاتا ہے تو پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی جائے گی۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے اس حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع معاہدے کی صورت میں یورپی یونین ایران سے پابندیاں ہٹانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ان پابندیوں میں نرمی کا عمل بتدریج ہوگا اور اس تجویز پر یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک یا رہنماؤں کو کوئی اعتراض نہیں ہے، بلکہ سب نے یہی مشورہ دیا ہے۔جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ جرمنی خطے کی سیکیورٹی بالخصوص آبنائے ہرمز کے تحفظ اور وہاں جہاز رانی کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔امریکا کا سمندر میں روسی تیل کی فروخت پر نئی چھوٹ ختم کرنے کا اعلان