واشنگٹن : برطانیہ کے کنگ چارلس نے کہا ہے کہ برطانیہ اور امریکا کا رشتہ انمول اور ابدی ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔امریکی گانگریس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور امریکا کی بطور قوم تقدیر آپس میں جڑی ہوئی ہے۔وائٹ ہاؤس پریس ڈنر حملے کی مذمت کرتے ہوئے برطانوی کنگ چارلس سوم نے کہا کہ تشدد کا یہ عمل کبھی کامیاب نہیں ہوگا، جمہوری ممالک اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے متحد رہیں گے۔اپنے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ اور امریکا میں اتحاد آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، جمہوری ممالک اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے متحد رہیں گے۔قبل ازیں برطانوی بادشاہ چالس سوم کی آمد پر ان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں خصوصی استقبالیہ دیا گیا، تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کی اہلیہ خاتون اوّل ملانیا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وائٹ ہاؤس میں شاہ چارلس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔