کویت : غیرملکی کارکنان سے متعلق اہم فیصلہ

Wait 5 sec.

کویت سٹی : کویت کی پبلک اتھارٹی فار مین پاور نے غیر ملکی کارکنان کی شکایات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرتے ہوئے ان کو ہر ممکن مدد فراہم کی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ورک سسٹم کو جدید بنانے اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔کویت میں مزدوروں کی جانب سے کیے جانے والے ایک غیر معمولی اجتماع کے بعد حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے کو انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں فوجداری تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں کے سپرد کردیا۔رپورٹ کے مطابق پبلک اتھارٹی فار مین پاور کو اطلاع ملی کہ مزدوروں کی بڑٖی تعداد اپنے مطالطبات کے حق میں ہیڈ کوارٹر کے باہر جمع ہیں۔حکام نے اس صورتحال کو ممکنہ طور پر اجتماعی لیبر تنازع یا کام کی بندش کے خدشے کے طور پر لیا اور فوری طور پر ہنگامی رسپانس ٹیم متحرک کردی۔حکام نے مزدوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جہاں انہیں ضروری سہولیات اور تحفظ فراہم کیا گیا۔مزید برآں متعلقہ افسران نے مزدوروں سے انٹرویوز کیے تاکہ اجتماع کی وجوہات اور حالات کا جائزہ لیا جاسکے۔ابتدائی تحقیقات میں لیبر قوانین کی متعدد خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا جن میں مزدوروں کے ساتھ ہونے والے استحصال کے کئی شواہد سامنے آئے، بعض معاملات میں جبری مشقت اور انسانی اسمگلنگ کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے۔ان سنگین شواہد کی بنیاد پر کیس کو فوجداری تحقیقاتی ادارے سی آئی ڈی کے حوالے کر دیا گیا، جہاں معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں ترجمان پبلک اتھارٹی فار مین پاور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہےمتعلقہ حکام کا مؤقف ہے کہ لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔ادارے کے مطابق یہ اقدامات ملک میں مزدوروں کے استحصال کے خاتمے اور بین الاقوامی لیبر معیار کے مطابق نظام کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔اگرچہ اس واقعے میں شامل مزدوروں کی تعداد، قومیت یا متعلقہ کمپنیوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم کویت میں خاص طور پر ڈلیوری، تعمیرات اور سروس سیکٹر میں غیرملکی مزدوروں کے استحصال کے متعدد واقعات ماضی میں بھی سامنے آتے رہے ہیں۔کویت، غیر ملکی کارکنوں کے لیے بڑی خبر