واشنگٹن (22 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں ان کی درخواست پر 8 خواتین کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا۔امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ایک بہت اچھی خبر ہے، مجھے ابھی اطلاع دی گئی ہے کہ ایران میں اُن 8 خواتین مظاہرین کو اب قتل نہیں کیا جائے گا جنہیں آج رات سزائے موت دی جانی تھی۔یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایران میں پھانسی کی سزا کی منتظر 8 ایرانی خواتین کی رہائی کا مطالبہڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان خواتین میں سے چار کو فوری طور پر رہا کر دیا جائے گا جبکہ باقی چار کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی جائے گی۔’میں اس بات کو بہت سراہتا ہوں کہ ایران اور اس کے رہنماؤں نے امریکا کے صدر کی حیثیت سے میری درخواست کا احترام کیا اور طے شدہ پھانسیوں کو روک دیا۔ اس معاملے پر توجہ دینے کیلیے آپ (ایران) کا شکریہ!‘