سنگدل ماں نے ڈیڑھ سالہ معصوم بیٹی کو نالے میں پھینک دیا

Wait 5 sec.

فرید آباد: بھارت کی ریاست ہریانوی کے شہر فرید آباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک سنگدل ماں نے اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو نالے میں پھینک کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ لرزہ خیز واقعہ 23 اپریل کو دھیرج نگر کے علاقے میں پیش آیا۔ اس واردات کا انکشاف اس وقت ہوا جب اسکول سے گھر واپس آنے والے دو بچوں نے نالے کی لوہے کی جالی میں ایک بچی کی لاش پھنسی ہوئی دیکھی۔اطلاع ملتے ہی فرید آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا۔تفتیش کے دوران پولیس نے جائے وقوعہ کے گردونواح میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی۔ فوٹیج میں ایک خاتون کو گود میں بچہ لیے نالے کی طرف جاتے دیکھا گیا، لیکن تھوڑی دیر بعد وہ خاتون اکیلی واپس لوٹ رہی تھی۔شک کی بنیاد پر پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ملزمہ اپنے شوہر کے ساتھ فرید آباد میں مقیم تھی، جو ایک نجی کمپنی میں کام کرتا ہے۔ جاں بحق ہونے والی بچی جوڑے کی چھ بیٹیوں میں سب سے چھوٹی تھی۔بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی اور 2 بچے جاں بحقملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ میں چھ بچوں کی پرورش اور مالی بوجھ تلے دبی ہوئی تھی اور اس صورتحال سے نمٹنے کے قابل نہیں تھی۔ شدید ذہنی تناؤ اور معاشی تنگی کی وجہ سے میں نے انتہائی قدم اٹھایا اور اپنی چھوٹی بیٹی کو نالے میں پھینک دیا۔