کویت میونسپلٹی نے شہریوں کو وارننگ جاری کردی

Wait 5 sec.

کویت سٹی: کویت میونسپلٹی کے شعبہ تعلقات عامہ نے تمام گورنریٹس میں بڑے پیمانے پر صفائی کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا اور صفائی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے۔کویت کے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کویت میونسپلٹی نے ایک پریس ریلیز میں واضح کیا کہ پبلک ہائیجین ڈیپارٹمنٹ کی فیلڈ ٹیمیں ان مہمات کی نگرانی کر رہی ہیں، جو رواں ماہ اپریل کے آخر تک جاری رہیں گی۔رپورٹس کے مطابق معائنہ ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ پھیلانے اور صفائی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور اداروں کی نشاندہی کریں اور ان کے خلاف فوری قانونی چارہ جوئی کریں۔سڑکوں اور عوامی مقامات سے فضلے اور ہر قسم کی رکاوٹوں کو ہٹانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو دشواری نہ ہو۔مہم کے دوران صفائی کے ٹھیکیداروں، کمپنیوں اور سڑکوں پر سامان فروخت کرنے والے پھیری والوں (Street Vendors) کی کارکردگی اور سرگرمیوں کی بھی کڑی نگرانی کی جائے گی۔کویت ایئرویز کا بند پروازیں بحال کرنے کا اعلانحکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی برقرار رکھنے میں بلدیہ کے ساتھ تعاون کریں، بصورتِ دیگر قانون کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔