راگھو چڈھا کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کے دس میں سے سات اراکین پارلیمان کے گروپ کے برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کو غیرمعمولی سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ انڈیا میں اِس وقت چھوٹی جماعتوں کے لیے اپنا سیاسی وجود برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے تاہم اس حالیہ پیش رفت کے باوجود اروند کیجروال کی جماعت بی جے پی اور کانگریس کے لیے سیاسی چیلنج بنی رہے گی۔