’دھماکے کے بعد بارود کی بُو تھی، دھویں میں ہم ایک دوسرے کو دیکھ نہیں پا رہے تھے‘: افغانستان میں یونیورسٹی پر حملے سے متعلق ہم کیا جانتے ہیں؟

Wait 5 sec.

افغانستان میں طالبان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پیر کے روز مشرقی صوبے کنڑ پر کیے گئے مبینہ پاکستانی حملوں کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ 75 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ طالبان حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سید جمال الدین أفغان یونیورسٹی کے 30 طلبا بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کی وزارتِ اطلاعات نے یونیورسٹی اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کے افغان حکومت کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اِن خبروں کو ’جھوٹ پر مبنی‘ قرار دیا ہے۔