ایران کے جوہری پروگرام ترک کرنے کے معاہدے تک محاصرہ ختم نہیں ہوگا، ٹرمپ

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام ترک کرنے کے معاہدے تک محاصرہ ختم نہیں ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے آئل کمپنیوں کے افسران کے ساتھ ایران کی ناکہ بندی میں توسیع پر تبادلہ خیال ہے۔انہوں نے کہا کہ محاصرہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایران معاہدے پر راضی نہیں ہوتا، ایران سے ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس میں ایٹمی پروگرام پر ہمارے خدشات دور ہوں۔یہ پڑھیں: ’امریکا، ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا‘امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی بمباری سے زیادہ موثر ہے، ایران اس کی وجہ سے تیل برآمد کرنے سے قاصر ہے اور ان کے ھالات بد سے بدتر ہورہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے محاصر کی وجہ سے ایران کا دم شدید گھٹ رہا ہے، ایران کی تیل ذخیرہ کرنے کی تنصیبات، پائپ لائنیں پھٹنے کے قریب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے۔