ریاض میں سفارتخانے پر حملہ اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت : ڈونلڈ ٹرمپ کا بدلہ لینے کا اعلان

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے سخت ردعمل دینے کا عندیہ دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ریاض میں امریکی سفارتخانےپرحملے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت کابدلہ جلد لیاجائے گا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزنیشن چینل کی صحافی کیلی مائر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور سفارت خانے پرحملے کے ردعمل کے بارے میں جلد اعلان کیا جائے گا۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس کارروائی کے لیے زمینی افواج بھیجنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، تاہم دیگر ممکنہ آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔خیال رہے سفارتخانے پر حملے اور امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔