ایران کا سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے سے اظہارِ لاتعلقی

Wait 5 sec.

تہران : ایران نے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا تیل تنصیبات پر حملے کا ایران ذمہ دار نہیں، ہم سعودی بھائیوں سے رابطے میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایران نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے خود کو اس واقعے سے الگ قرار دے دیا ہے۔ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے امریکی ٹی وی چینل CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران ان حملوں میں کسی بھی طرح ملوث نہیں، ایران نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر کوئی حملہ نہیں کیا۔مجید تخت روانچی کا کہنا تھا کہ ایران نے سعودی عرب کو واضح طور پر مطلع کر دیا ہے کہ وہ ان حملوں کا ذمہ دار نہیں ہے، سعودی تیل تنصیبات ہمارا ہدف نہیں ہیں، ہم اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔”دوسری جانب ایرانی ملٹری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی آرامکو پر حملہ دراصل اسرائیل کا “فالس فلیگ” آپریشن ہو سکتا ہے، اسرائیل اپنی کارروائیوں سے توجہ ہٹانے اور خطے میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کے لیے ایسے اقدامات کر رہا ہے۔ایرانی ملٹری ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیل نےعلاقائی ممالک کی توجہ ہٹانےکےلیےفالس فلیگ آپریشن کیا، اسرائیل ایران کےشہری مقامات پرحملوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ملٹری ذرائع کے مطابق آرامکو کی تنصیبات پرایران نے حملہ نہیں کیا، آرامکو پرفالس فلیگ حملہ اسرائیل کی عسکری حکمت عملی کاحصہ ہے۔