قطر کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے ایران سے آنے والے دو سخوئی 24 جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطری وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے 7 ایرانی بیلسٹک میزائل پانچ ایرانی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرکے ناکام بنا دیا۔دعوے میں کہا گیا ہے کہ تمام ایرانی میزائلوں کو اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا، ہمارا دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے اور ہم کسی بھی جارحیت کا فوری جواب دینے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ ایران پر مشترکہ امریکی اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 555 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی نے امریکی میڈیا کی ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے واشنگٹن کے ساتھ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے نئی کوشش کی ہے۔کویت میں وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ متعدد امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ ہوئے تاہم تمام عملہ محفوظ رہا۔ امریکی فوج کے مطابق یہ طیارے غلطی سے کویتی فضائی دفاعی نظام کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ حملے اس وقت کیے گئے جب حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کی۔ لبنان کے وزیرِاعظم نے حزب اللہ کی عسکری سرگرمیوں پر پابندی کا اعلان بھی کردیا ہے۔ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنیکی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون کا اعتراف