اجیت پوار کے بیٹے کی فریاد! وی ایس آر پروازوں کو گرؤنڈ کیا جائے، سوشل میڈیا پرشیئرکیا ویڈیو

Wait 5 sec.

 این سی پی کے سینئر رہنما اورمہاراشٹر کے قدآور لیڈر اجیت پوار کی طیارہ حادثے میں درناک موت سے لواحقین اب بھی صدمے میں ہیں۔ حادثے کے تقریباً ایک ماہ بعد مہاراشٹر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے بیٹے جے پوار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے، یہ درد زندگی بھر میرے ساتھ رہے گا۔‘‘ انہوں نے لکھا کہ اس ویڈیو میں وی ایس آر کے مالک روہت سنگھ پرواز کے دوران پائلٹ کی سیٹ پر سوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ آسمان میں رہتے ہوئے ایسی لاپرواہی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ یہ بہت سنگین اور چونکا دینے والا معاملہ ہے۔طیارہ حادثے میں اجیت پوار کی موت سے اہل خانہ پر ٹوٹ پڑا غم کا پہاڑ، شرد پوار، سپریا سولے سمیت سوگوار خاندان بارامتی روانہانہوں نے مزید لکھا کہ’’میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے میں فوری سخت کارروائی کی جائے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک تمام وی ایس آر پروازوں کو فوری طور پر گراؤنڈ کیا جائے اور روہت سنگھ کو فوراً گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ یہ ایک بیٹے کی فریاد ہے... میرے والد کے لیے اور ہر مسافر کی حفاظت کے لیے۔"بارامتی طیارہ حادثہ: وی ایس آر وینچرز کے چار طیاروں کی پرواز پر پابندی، سول ایوی ایشن کی سخت کارروائیقبل ازیں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے وی ایس آر وینچرس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے بیڑے کے 4 طیاروں کو گراؤنڈ کردیا تھا۔ یہ فیصلہ 28 جنوری کو مہاراشٹر کے بارامتی میں ہوئے لیئرجیٹ45  حادثے کے بعد کیے گئے خصوصی حفاظتی آڈٹ میں سامنے آنے والی متعدد خلاف ورزیوں کی وجہ سے لیا گیا، جس میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی موت ہوگئی تھی۔احمد آباد طیارہ حادثہ: سپریم کورٹ نے مرکز و ڈی جی سی اے سے تفصیلی وضاحت طلب کیڈی جی سی اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 28 جنوری 2026 کو بارامتی میں وی ایس آر وینچرس پرائیویٹ لمیٹڈ سے تعلق رکھنے والے ایک لیئر جیٹ 45 ایئر کرافٹ (وی ٹی۔ایس ایس کے) کے حادثے کے بعد ڈی جی سی اے نے تنظیم کے خصوصی حفاظتی آڈٹ کا حکم دیا۔ ملٹی ڈسپلنری آڈٹ ٹیم نے تنظیم میں ایئرورڈیننس، ایئرسیفٹی اور فلائٹ آپریشن کے شعبے میں منظورشدہ ضابطے پر کئی بار عمل نہیں کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عمل نہ کرنے اور دیکھ بھال کے طریقہ کار میں کوتاہیوں کے پیش نظر ڈی جی سی اے نے وی ٹی- وی آر اے، وی ٹی- وی آر ایس، وی ٹی- وی آر وی اور وی ٹی- ٹی آر آئی کے رجسٹریشن والے لیئر جیٹ 40/45 ایئرکرافٹ کو فوری طور پر گراؤنڈ کرکے اصلاحی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ ایئر ورڈیننس کے معیارات درست نہیں ہو جاتے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں میسرز وی ایس آر وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کو کمی کی رپورٹنگ فارم جاری کیے گئے ہیں تاکہ ڈی جی سی اے کی جانب سے مزید تشخیص کے لیے عدم تعمیل پر بنیادی وجہ کا تجزیہ پیش کیا جا سکے۔