ایران پر حملوں کے خلاف ہیں، بند کیے جائیں، چین کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

Wait 5 sec.

چین نے ایران پر فوجی کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے اسرائیلی ہم منصب گیڈون سار سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے دوٹوک کہا کہ ان کا ملک ایران پر فوجی حملوں کی مخالفت کرتا ہے۔چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ خامنہ ای کا قتل "سنگین خلاف ورزی” ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ چین مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی ہے ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی تھی مگر گولیوں سے عمل رک گیا لہذا فورس مسائل کا حل نہیں اس سے نئے مسائل اورسنگین اثرات جنم لیں گے۔چین نے تنازع کو مزید پھیلنے اور قابو سے باہر ہونے سے رکنے کیلئے فوجی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا۔ایران اسرائیل جنگ کی تمام خبریں یہاں پڑھیںدوسری جانب روس نے عالمی طاقتوں سے سوال کیا ہے کہ کہاں ہیں وہ ثبوت جن کی بنیاد پر ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کا الزام لگا کر حملے کیے گئے؟روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ایران پر مسلط جنگ کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ میں محسوس کیے جا رہے ہیں، جہاں معاشی نقصانات کے ساتھ انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہو رہا ہے۔