دشمن کو اندازے لگانے کی غلطی پر پچھتانا ہوگا، علی لاریجانی

Wait 5 sec.

تہران: سیکریٹری جنرل ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، دشمن کو اندازے لگانے کی غلطی پر پچھتانا ہوگا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ہم اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، قیمت کچھ بھی چکانی پڑے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کو اندازے لگانے کی غلطی پر پچھتانا ہوگا، 300 سال کی طرح اس بار بھی جنگ میں پہل ہم نے نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے سیکورٹی چیف اور قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ تہران امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا، حالانکہ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران امریکا سے مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ کسی بات چیت یا مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا، خاص طور پر موجودہ کشیدگی اور تازہ حملوں کے پس منظر میں۔بلند عمارتوں پر حملوں کی افواہیں، کویت نے تردید کردیانہوں نے کہا کہ تہران کے لیے اب امن مذاکرات کی راہ پسندیدہ نہیں ہے اور وہ اپنے دفاعی اور قومی مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔