کویت کی فضائی حدود میں امریکی طیارے کیسے پہنچے؟ عباس عراقچی

Wait 5 sec.

تہران (03 مارچ 2026): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ کویتی حکومت سے جواب طلب کریں گے کہ امریکی جنگی طیارے کویت کی فضائی حدود میں کیسے پہنچے؟ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ ہم جنگ کو پورے خطے میں پھیلانا نہیں چاہتے لیکن امریکی اڈوں کی موجودگی نے اسے علاقائی جنگ بنا دیا ہے۔انھوں نے کہا امریکا ہم پر حملوں کے لیے اسی خطے کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، جہاں امریکا اسرائیل ایران کے خلاف ہر قسم کے میزائل اور طیارے تعینات کر سکتے ہیں۔ عراقچی نے کہا ہم امریکا تک نہیں پہنچ سکتے لیکن امریکی اڈوں تک ضرور پہنچ سکتے ہیں اور وہ اڈے جائز اہداف ہیں۔ایران اسرائیل جنگ کی تمام خبریں یہاں پڑھیںانھوں نے کہا ہم پڑوسی ممالک سے نہیں لڑ رہے بلکہ ان امریکی افواج سے مقابلہ کر رہے ہیں جو ان ہی ملکوں کی سرزمین پر موجود اڈوں میں تعینات ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کے ممالک نے کہا ہے کہ انھوں نے امریکا کو اپنی فضائی حدود یا سرزمین فراہم نہیں کی، لیکن پھر امریکی طیارے کویت کی فضائی حدود میں کیسے پہنچے؟ ہم کویتی حکومت سے اس کا جواب طلب کریں گے۔