یوٹیوبر سلیم پر حملہ

Wait 5 sec.

نئی دہلی : متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والا بھارتی یوٹیوبر سلیم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گیا، موٹر سائیکل سواروں نے چاقو سے حملہ کے جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے علاقے لونی میں یوٹیوبر سلیم پر جمعہ کی صبح قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق علی گارڈن کے رہائشی 50 سالہ سلیم ولد نور حسن پر صبح تقریباً 8 بجے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چاقو سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔زخمی یوٹیوبر سلیم کو اہلِ خانہ اور مقامی افراد کی مدد سے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سےتشویشناک حالت میں دہلی کے جی ٹی بی اسپتال ریفر کردیا گیا۔لونی پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کیے، جبکہ اطراف کے علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سلیم نامی یو ٹیوبر سوشل میڈیا پر خود کو سابق مسلمان قرار دیتا ہے اور مسلم سماج سے متعلق اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہتا ہے، تاہم حملے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔یوٹیوبر سلیم کے بیٹے عثمان کی شکایت پر ایف آئی آر میں کچھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلیم واسٹک سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر متحرک رہے ہیں اور مختلف ٹی وی پروگراموں میں بھی شرکت کرتے رہے ہیں۔