لندن : قبرص (سائپرس) میں برطانوی فوجی اڈے (اکروتیری) پر ایرانی ساختہ ڈرون حملے اور علاقائی کشیدگی کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر برطانیہ اور قبرص کی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔اس حوالے سے برطانوی وزیر دفاع نے دو میزائل روکنے کی تصدیق کی ہے، جس سے ملکی فضائی حدود میں غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، مسافروں سے متعلقہ ایئرلائنز سے تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور قبرص کے درمیان پروازیں اُس وقت معطل کر دی گئیں جب ایک ڈرون طیارے نے برطانوی فوجی اڈے ( آر اے ایف اکروتیری) کے رن وے کو نشانہ بنایا۔واقعے کے بعد بجٹ ایئرلائن ایزی جیٹ نے برطانیہ اور قبرص کے درمیان اپنی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ برٹش ایئر ویز نے بھی متعدد پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔برطانوی وزیرِ خارجہ یویٹ کوپر نے بتایا کہ یہ اڈہ برطانیہ کے باہر رائل ایئر فورس (آر اے ایف) کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔ دوپہر کے قریب سائرن بجنے کے بعد جنگی طیاروں کی پرواز کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔برٹش ایئرویز نے لارناکا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سروس منسوخ کرنے کے علاوہ عمان، ابوظہبی، بحرین، دبئی، دوحہ اور تل ابیب کے لیے 5 مارچ تک کی پروازیں بھی منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور مسافروں کی سلامتی اولین ترجیح ہے، اس لیے صرف محفوظ حالات میں ہی پروازیں چلائی جائیں گی۔iran israel war تمام خبریںایزی جیٹ کے ترجمان نے بتایا کہ اکروتیری میں رات کے واقعات کے باعث احتیاطاً پافوس اور لارناکا سے برطانیہ کے لیے تین ریٹرن پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ 3 مارچ سے پروازیں فی الحال شیڈول کے مطابق ہیں، تاہم مسافروں کو تازہ معلومات کے لیے فلائٹ ٹریکر چیک کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ایران کے دو جنگی طیاروں کو گرا دیا گیا، قطری وزارت دفاع