امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، 3 ہلاک، 14 زخمی

Wait 5 sec.

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آسٹن شہر کے ایک بار میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔رپورٹس کے مطابق ایک مسلح شخص کو قابو میں لینے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ واقعے میں تین شہری مارے گئے اور 14 افراد زخمی ہوئے۔ٹیکساس میں بم حملے کی دھمکی دینے والا افغان نژاد شخص گرفتاررپورٹس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔