طلباء کی حفاظت کے باعث تعلیمی اداروں کا آن لائن کلاسز کا فیصلہ

Wait 5 sec.

کویت کی وزارتِ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں فاصلاتی تعلیم (آن لائن کلاسز) کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو آئندہ اطلاع تک جاری رہے گی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عمومی تعلیم، دینی تعلیم، نجی اسکولوں اور شام کی کلاسوں سمیت تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگا۔ تمام کلاسز آن لائن پلیٹ فارم مائیکروسافٹ ٹیمز کے ذریعے منعقد کی جائیں گی۔وزارتِ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ حالات اور دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر آئندہ فیصلے کیے جا سکیں۔ کسی بھی نئے اقدام یا فیصلے کا اعلان صرف سرکاری ذرائع اور منظور شدہ ویب سائٹس کے ذریعے کیا جائے گا۔اس سے قبل وزارتِ تعلیم میں تعلیمی امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری نے کہا تھا کہ وزارت موجودہ حالات کے پیشِ نظر طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فاصلاتی تعلیم کے نظام پر عمل پیرا ہے۔مسقط، اسکولوں میں آن لائن کلاسز کا اعلانانہوں نے مزید بتایا کہ ہر سبق کا دورانیہ 25 منٹ ہوگا جبکہ رمضان کے منظور شدہ اوقات کار کے مطابق تعلیمی دن کا آغاز صبح 9:30 بجے کیا جائے گا۔وزارتِ تعلیم نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ فاصلاتی تعلیم کا نظام آئندہ اطلاع تک برقرار رہے گا۔