بیروت اور جنوبی لبنان پر اسرائیلی بمباری، 31 شہید

Wait 5 sec.

بیروت: لبنان پر گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 31 تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں 149 افراد زخمی بھی ہوئے۔لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق لبنان کے وزیر انصاف نے اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حزب اللہ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد اسرائیل کے خلاف حملوں کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کے شہر حیفا پر درجنوں میزائل داغے تھے۔حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ حملہ ایرانی سپریم لیڈر پر حملے کے انتقام کے طور پر کیا گیا ہے، اسرائیل لبنانی مقبوضہ علاقوں سے نکل جائے۔امریکی ایف 15 لڑاکا طیارہ کویت میں گر کر تباہ، ویڈیوحزب اللہ نے کہا کہ قیادت ہمیشہ اس بات پر زور دیتی آئی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے تسلسل اور ہمارے قائدین، نوجوانوں اور عوام کے قتل نے ہمیں اپنے دفاع اور مناسب وقت اور مناسب جگہ پر جواب دینے کا حق دیا ہے۔