ایران کے مناب اسکول پر اسرائیلی حملہ، شہادتوں کی تعداد 180 ہو گئی

Wait 5 sec.

تہران : جنوبی ایران کےمناب اسکول پراسرائیلی حملےمیں شہادتوں کی تعداد 180 ہو گئی، جس میں اکثریت طالبات کی بتائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہری علاقوں اور عوامی تنصیبات پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایرانی وزارتِ صحت نے بتایا کہ جنوبی ایران میں ایک اسکول پر ہونے والے حملے میں شہدا کی مجموعی تعداد 180 تک جا پہنچی ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ میں کہنا تھا کہ اسرائیل نے ہفتے کے روز جنوبی ایران کے علاقے مناب میں لڑکیوں کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا، جس میں اکثریت طالبات کی بتائی جا رہی ہے۔ایران اسرائیل جنگ سے متعلق خبریںملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام مکمل ہونے کے بعد وزارتِ صحت نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی افواج نے تہران کے گاندھی اسپتال کو بھی میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔وزارتِ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال پر حملے سے مریضوں اور طبی عملے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور اسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔