ایران کا بغداد میں امریکی وکٹوریا بیس پر خودکش ڈرونز سے حملہ

Wait 5 sec.

بغداد : ایران نے بغداد میں امریکی وکٹوریا بیس پر خودکش ڈرونز سے حملہ کردیا ، ،ایک بیس میں گرگیا جبکہ دوسرا فضا میں تباہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے شروع کیے گئے "آپریشن ایپک فیوری” کے جواب میں ایران نے جوابی حملوں کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے اور بحرین میں سمندری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ امریکہ نے پہلی بار اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ایران نے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع امریکی "وکٹوریہ بیس” پر دو خودکش ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔عراقی ذرائع کے مطابق ایک ڈرون بیس کے اندر گرا، جس کے بعد وہاں سے دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے دیکھے گئے جبکہ دوسرا فضا میں تباہ کردیا گیا۔یاد رہے رپورٹس کے مطابق ہفتے کی صبح سے جاری امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں اب تک ایران میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور دیگر اہم شخصیات کی شہادت کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ایران نے پورے خطے میں امریکی اثاثوں اور اتحادیوں پر میزائلوں اور ڈرونز کی برسات کر دی ہےیاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘ڈیلی میل’ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن شیڈول کے مطابق جاری ہے اور دعویٰ کیا کہ امریکی فضائی حملوں میں اب تک 48 سینئر ایرانی رہنماؤں کو ختم کیا جا چکا ہے۔انہوں نے قوم کو خبردار کیا کہ جنگ ختم ہونے سے پہلے مزید جانی نقصان ہو سکتا ہے اور یہ لڑائی چار ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ایران میں ہلاکتیں اور سپریم لیڈر کی موترپورٹس کے مطابق ہفتے کی صبح سے جاری امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں اب تک ایران میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور دیگر اہم شخصیات کی شہادت کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ایران نے پورے خطے میں امریکی اثاثوں اور اتحادیوں پر میزائلوں اور ڈرونز کی برسات کر دی ہے۔Remarks: بغداد:امریکی وکٹوریابیس کےقریب دھماکے،دھوئیں کےبادل دیکھےگئے،الجزیرہ 2ڈرونز نےامریکی بیس کونشانہ بنایا،ایک بیس میں گرگیا،دوسرافضامیں تباہ کردیا،الجزیرہ بغداد:امریکی وکٹوریابیس بغداد ایئرپورٹ کےقریب واقع ہے،ال