تہران (2 مارچ 2026): ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں میں اب تک مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 560 ہو چکی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے کیے گئے، تین امریکی اور برطانوی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا۔ ٹینکرز اب خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جل رہے ہیں۔Iran’s IRGC claims that 560 American troops were killed or wounded in Iranian missile strikes on U.S. bases. pic.twitter.com/XdZ5n6rKng— World Monitor (@MonitorWarnow) March 1, 2026 ایرانی میڈیا کا کہنا ہے مشرق وسطیٰ میں امریکی ایئر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن پر بھی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، اور امریکی بحری بیڑے کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔تاہم امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے ابراہم لنکن ایرانی میزائلوں کا نشانہ نہیں بنا۔ ایرانی میزائل بحری بیڑے کے قریب تک نہیں آسکے۔ لیکن سینٹ کام نے 3 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو نے کی تصدیق کی ہے۔ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریںواضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا اور برطانیہ کے 3 تیل بردار جہازوں پر بھی حملے کیے ہیں۔ بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرونز سے حملہ کیا گیا، مسقط کے قریب بحری جہاز پر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ٹرمپ کا 48 ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ