امریکا نے ایران کو 10 سال تک مفت جوہری ایندھن فراہم کرنے کی پیشکش کی، وٹکوف کا دعویٰ

Wait 5 sec.

نیویارک (03 مارچ 2026): اسٹیو وٹکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کو 10 سال تک جوہری ایندھن کی فراہمی کا خرچ برداشت کرنے کی پیشکش کی تھی۔امریکی خصوصی صدارتی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ ایران پر حملے سے قبل امریکا نے تہران کو یورینیم افزودگی 10 سال کے لیے معطل کرنے کے بدلے مفت جوہری ایندھن فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم تہران نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔ایلچی نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ’’ہم نے ان کے ساتھ دس سال تک (یورینیم) افزودگی نہ کرنے پر بات کی، اور ہم ایندھن کی ادائیگی کرتے، لیکن اسے مسترد کر دیا گیا۔‘‘خبر رساں ادارے ایکسیوس نے ذرائع کے حوالے سے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے دوران امریکی وفد نے ایران کو یورینیم افزودگی پر دس سالہ پابندی (مورٹوریم) کی تجویز دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق، امریکا نے اس کے بدلے تہران کے بجلی گھروں کے لیے مفت جوہری ایندھن فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔ایران اسرائیل جنگ کی تمام خبریں یہاں پڑھیںاسٹیو وٹکوف نے کہا حالیہ جوہری مذاکرات میں ایرانی وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ یورینیم کی افزودوگی ان کا حق ہے اور افزودگی دس سال کے لیے روکنے سے انکار کیا، اس سے تاثر ملا کہ ایران افزودگی برقرار رکھنا چاہتا ہے، جسے امریکا ممکنہ طور پر جوہری ہتھیار سازی کی جانب قدم سمجھتا ہے۔واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملے جاری ہیں، چار روز سے جاری کشیدگی میں ایران میں اب تک 742 افراد مارے جا چکے ہیں، جس میں 176 بچے بھی شامل ہیں۔ انسانی حقوق تنظیم کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 96 افراد شہید ہوئے جس میں 11 فوجی شامل ہیں۔