واشنگٹن (3 مارچ 2026): ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد ملک کی باگ ڈور کون سنبھالے گا، اس حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ بہتر ہوگا اگر جنگ کے بعد ایران کے اندر سے ہی کوئی ملک کی قیادت کرے، رضا پہلوی بہت اچھے انسان ہیں مگر ایران کے اندر سے ہی کسی کو قیادت کرنی چاہیے۔ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریںامریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ سمیت تمام اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے، آج تہران کی نئی قیادت پر ایک اور بڑا حملہ کیا گیا، قیادت کے بہت سے لوگ سرنڈر کر کے استثنیٰ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کسی نہ کسی وقت موجودہ ایرانی قیادت ہتھیار ڈال دے گی۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرنے کیلیے مجھے مجبور نہیں کیا، میری رائے تھی کہ تہران پہلے حملہ کرے گا شاید میں نے اسرائیل کو حملے پر مجبور کیا، خلیجی ممالک لڑائی میں ایران کو زبردست جواب دے رہے ہیں۔اسپین سے فوجی اڈے نہ دینے کا بدلہدوسری جانب، امریکی صدر نے اسپین کے ساتھ تجارت بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اسپین کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات منقطع کر رہا ہے، اس نے ایران پر حملوں کیلیے اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار کیا، حملوں کے معاملے میں یہ بہت خراب رہا۔امریکی صدر نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ میں برطانیہ سے خوش نہیں ہوں، اس نے بھی فوجی اڈوں کے معاملے میں اسی نوعیت کے فیصلے کیے۔امریکا مذاکرات میں وقت ضائع کیے بغیر ایران پر حملہ کرے، رضا پہلوی