عالمی تجارت متاثر ہونے کا خدشہ، شپنگ لائنز نے کارگو بکنگ بند کر دی

Wait 5 sec.

ملکی معیشت اور بین الاقوامی سمندری تجارت کے لیے مشرق وسطیٰ، بحیرہ احمر، مشرقی بحیرہ روم کی صورتحال پر عالمی تجارت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔اس صورتحال پر دنیا بھر کی مختلف بڑی شپنگ لائنز نے نئی ایڈوائزی جاری کر دی جب کہ ایڈوائزی جاری کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شپنگ لائنز نےکارگو بکنگ بھی بند کر دی۔شپنگ لائنز نے مشرق وسطیٰ کی عدم استحکام کی وجہ سےکارگو ہینڈلنگ بند کر دی ہے۔ انٹرنیشنل شپنگ لائنز نے بحیرہ احمر، مشرقی بحیرہ روم کی بندرگاہوں کیلئے بکنگ بند کر دی۔ایران اسرائیل جنگ، عالمی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جارییواےای، سعودی عرب، بحرین، عراق، کویت، عمان، قطر سے کارگو کی لوڈنگ بھی بند کر دی گئی۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر کراچی میں قائم ٹرمینلز سے کارگو لوڈنگ بندکر دی۔کراچی پورٹ کے جی ٹی ایل اور کیوآئی سی ٹی سے لوڈنگ بند اور صرف کارگو ڈسچارج ہو گا۔ شپنگ لائنز نے جہازوں کی رفتار کم اور محفوظ بندرگاہوں میں انتظارکی ہدایات کر دیں۔خلیجی خطے میں موجود تمام جہازوں کو محفوظ پناہ گاہوں اور بندرگاہوں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔شپنگ لائنز کا کہنا ہے کہ متاثرہ جہازوں پر موجود تمام کارگو کےلیے ہنگامی منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں سیکیورٹی صورت حال بہتر ہونے پر دوبارہ بکنگ شروع کی جائےگی۔