اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کرلیا گیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق اسرائیل کے میڈیا میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب ہوگیا ہے، اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کا یہ کہنا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کےلیے مجلس خبرگان کا اجلاس جاری ہے۔iran israel war تمام خبریںپاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے، نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں تقریباً ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔دریں اثنا شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا، اس حوالے سے دن اور تقریب کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ایرنی نیوز ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کو بہت بڑی یادگاری تقریب کے بعد مقدس شہر مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔تقریب کی تفصیلات اور پروگرام کا باقاعدہ اعلان عہدیداروں سے منظوری کے بعد کیا جائے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد شہر میں ہی پیدا ہوئے، ان کے والد امام رضا کے مزارکے احاطے میں مدفون ہیں۔آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہوگئیں