امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے حملے جاری، کویت اور سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے بند

Wait 5 sec.

مغربی ایشیا کے زمین اور آسمان ان دنوں بارود کی بدبو سے بھرے پڑے ہیں۔ اسرائیل اورامریکہ کی جانب سے ایران پر کئے گئے حملے اور پھر ایران کی جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری جس کی وجہ سے پورے مشرق وسطیٰ میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔ اس دوران جہاں اسرائیل کی راجدھانی تل ابیب سمیت کئی شہرایرانی میزائل اور ڈرون کی گڑگڑاہٹ سے گونج رہے ہیں وہیں مختلف ممالک میں موجودہ امریکہ کے فوجی ٹھکانوں پر بھی حملے جاری ہیں۔اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر کردیا حملہ! راجدھانی تہران میں متعدد دھماکے، دھوئیں سے سیاہ ہوا آسمانایران اور امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف جاری فوجی حملوں اور ایران کے جوابی حملوں کا آج چوتھا دن ہے۔  دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ بمباری میں تیزی آگئی ہے اور امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ یہ مہم 4 سے 5 ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔ اس وقت پورا خطہ جنگ جیسی صورتحال سے دوچار ہے۔اس دوران امریکی محکمہ خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں رہنے والے امریکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کی وجہ سے وہاں سے نکل جائیں۔ سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے منگل کو ایرانی ڈرون حملے کی بات تسلیم کی ہے اور امریکیوں سے فی الحال اس سفارتی مشن سے دور ہنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق ریاض میں قائم امریکی سفارتخانے پر دو ڈرون حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں محدود آگ لگی اور معمولی نقصان ہوا۔ایران کی جانب سے اسرائیل کی راجدھانی تل ابیب سمیت مختلف علاقوں پر بھی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق مغربی یروشلم، تل ابیب اور ایلات کے اوپر میزائل روک لیے گئے، تاہم ہفتے سے اب تک اسرائیل میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ خطے میں بگڑتی صورتحال کے باعث عالمی سطح پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور سفارتی کوششیں تیز کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی تباہی جاری، میناب میں 85 طالبات ہلاک، یو اے ای میں ایک ہندوستانی کی موتمشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکہ اور کینیڈا نے اپنے کئی سفارت خانے بند کر دیے ہیں۔ کویت میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ جاری علاقائی کشیدگی کے پیش نظر سفارتی سرگرمیاں تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔ سفارت خانے نے تمام معمولات اور ہنگامی قونصلر تقرریوں کو منسوخ کردیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق حالیہ فوجی واقعات میں کم از کم 6 امریکی فوجی ہلاک اور 3 امریکی لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے فوری طور پر نکل جانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل (مغربی کنارے اور غزہ سمیت)، اردن، سیکیورٹی خدشات کے باعث کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔