ایران شیطان سے لڑ رہا ہے، یورپ جنگ میں شمولیت سے اجتناب کرے، ایرانی ترجمان

Wait 5 sec.

تہران (03 مارچ 2026): ایران نے ایک بار پھر مذاکرات سے انکار کر دیا ہے، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اسکول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت کی توجہ ملک کے دفاع پر ہے۔اسماعیل بقائی نے کہا وہ لوگ رسوا ہوں گے جھنوں نے مذاکرات کی آڑ میں حملہ کیا، ایران شیطان سے لڑ رہا ہے، صہیونی حکومت کبھی بھی شر انگیزی سے باز نہیں آتی۔انھوں نے کہا عرب دوستوں سے کہتے ہیں احتیاط کریں، کیوں کہ صہیونی رجیم جنگ کا دائرہ وسیع کرنے اور دیگر ممالک تک پھیلانے میں نہیں ہچکچائے گی، یورپ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے سے اجتناب کرے، ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔ادھر سعودی عرب نے ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ایرانی حملے کی مذمت کی ہے، سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ مملکت اپنے مفادات کے دفاع کے لیے تمام اقدامات اٹھانے کا حق رکھتی ہے، یہ حملے بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔ایران اسرائیل جنگ کی تمام خبریں یہاں پڑھیںوزارت خارجہ نے کہا مملکت اس بات پر زور دیتی ہے کہ ایرانی حکام کو علم تھا کہ سعودی عرب اپنی فضائی حدود اور سرزمین کو ایران کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا، اس کے باوجود ایران نے جارحانہ رویہ اختیار کیا جو خطے کو مزید کشیدگی میں دھکیلے گا۔قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز مار گرائے گئے ایرانی لڑاکا طیارے وارننگ کے باوجود قطری فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے تھے، ان کارخ براہِ راست دارالحکومت کی جانب تھا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انھیں کامیابی سےتباہ کر دیا گیا۔