تہران: ایران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبے فارس میں خنج کے قریب 4.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔رپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ایک بڑے دیہی علاقے گراش سے تقریباً 55 کلومیٹر شمال اور شمال مغرب میں تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بنگلا دیش میں 5.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جس سے عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔امریکی ریاست الاسکا کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہبنگلا دیش کے محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اور جھٹکے دوپہر تقریباً 1 بج کر 52 منٹ پر محسوس ہوئے۔