دبئی: ایمازون نے متحدہ عرب امارات یو اے ای میں ڈیٹا سینٹر پر ایرانی ڈرون حملے کی تصدیق کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں 2 ڈیٹا سینٹرز ایرانی ڈرون حملے کا نشانہ بنے۔ایمازون کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرون حملے سے مشرقی وسطیٰ میں کلاؤڈ سروس متاثر ہوئی، بحرین میں بھی ایک تنصیب کو ڈرون حملے میں نقصان پہنچا۔دوسری جانب امریکا نے مشرق وسطیٰ کے چودہ ملکوں سے اپنے شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت کردی اور کہا شہری بحرین، مصر، ایران اور عراق سے فوری نکل جائیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اپنے شہریوں کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت ایک درجن سے زائد ممالک فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے قونصلر امور، مورا نامدار نے کہا ہے کہ امریکی شہری حفاظتی خدشات کے باعث دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے جلد از جلد ان ممالک سے روانہ ہو جائیں۔امریکی سینٹ کام کی ایران کے حملوں میں 6 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیقنئی سفری ہدایات کا اطلاق بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل، مغربی کنارے اور غزہ، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن پر ہوتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کو انخلا کیلئے تجارتی ذرائع استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔