یو اے اینےاپنی دفاعی صلاحیتوں کے حوالے سےبلومبرگکی رپورٹ مکمل طور پر مسترد کر دی

Wait 5 sec.

دبئی : متحدہ عرب امارات نے اپنی دفاعی قوت کے حوالے سے بلومبرگ کی رپورٹ کومکمل طور پر مسترد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کے حوالے سے امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کو "بے بنیاد اور گمراہ کن” قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔اماراتی وزارتِ خارجہ نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا، جس میں کہا بلومبرگ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے پاس فضائی دفاع کے لیے صرف ایک ہفتے کے انٹرسیپٹرز (Interceptors) کا ذخیرہ موجود ہے، جس کے بعد اس کی دفاعی استعداد ختم ہو سکتی ہے۔وزارتِ خارجہ نے کہا کہ بلومبرگ کی رپورٹ میں امارات کی دفاعی صلاحیتوں کی غلط عکاسی کی گئی ہے اور یہ حقائق کے منافی ہے۔اعلامیہ میں زور دیا گیا کہ ایسی حساس اور غیر مصدقہ خبروں کی اشاعت سے قبل سرکاری ذرائع سے تصدیق کرنا صحافتی اصولوں کے لیے ضروری ہے۔وزارتِ خارجہ نے اپنے دفاعی ڈھانچے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا یو اے ای کا فضائی دفاعی نظام (Air Defense System) مکمل طور پر مربوط اور کئی سطحوں (Multi-layered) پر مشتمل ہے امارات کے پاس طویل، درمیانے اور قلیل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ترین دفاعی نظام موجود ہیں جو ہر وقت فعال ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے پاس اسٹریٹجک اسلحہ کا ذخیرہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور طویل المدتی دفاعی استعداد برقرار رکھنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔اماراتی حکام نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے فضائی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور "ہماری پہلی ترجیح اپنے شہریوں، مقیم افراد اور مہمانوں کی حفاظت ہے۔ قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہماری آپریشنل تیاری مکمل ہے۔”