واشنگٹن(3 مارچ 2026): مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی تشویش کے پیشِ نظر امریکی محکمہ خارجہ (اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ) نے عراق میں اپنے سفارت خانے کے غیر ضروری عملے کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔سیکیورٹی خدشات کے باعث بغداد میں مقیم امریکی عملے پر ایئرپورٹ استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ عام شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے فوری طور پر عراق سے روانہ ہو جائیں۔امریکا نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث ایک درجن سے زائد ممالک کے لیے نئے سفری الرٹ جاری کیے ہیں۔ ان ممالک میں عراق، ایران، اسرائیل اور مصر، بحرین، اردن، کویت، لبنان عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، شام اور یمن شامل ہیں۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بالخصوص غزہ اور مغربی کنارے (ویسٹ بینک) میں موجود اپنے شہریوں کو بھی فوری انخلا کی ہدایت جاری کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال غیر یقینی ہے، جس کی وجہ سے سفری انتباہ اور عملے کی واپسی جیسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔