اسرائیل ایران جنگ، پروازوں کی منسوخی سے 4 روز میں ایئر لائنز کا نقصان کھربوں میں چلا گیا

Wait 5 sec.

کراچی (03 مارچ 2026): اسرائیل ایران جنگ کے باعث بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی سے 4 روز میں ایئر لائنز کا نقصان کھربوں میں چلا گیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے باعث فضائی حدود کی بندش اور پروازوں کی منسوخی سے ایئر لائنز کو کھربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔مشرق وسطیٰ کے ملکوں کے 7 ایئرپورٹس سے 4 دن میں 9 ہزار 500 پروازوں کی منسوخی سے ایئر لائنز کو اب تک اندازاً 2 کھرب 15 ارب روپے سے زائد ریونیو کا نقصان ہو چکا ہے۔ایران اسرائیل جنگ کی تمام خبریں یہاں پڑھیںپاکستان سے منسوخی کی تعداد 400 سے تجاوز کر چکی ہے، ایوی ایشن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چار دن میں صرف پاکستان کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے پروازوں کی منسوخی سے ایئر لائنز کو 10 ارب روپے کا ریونیو نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔مشرق وسطیٰ کی صورت حال اسی طرح جاری رہی اور فضائی آپریشن بحال نہ ہوا تو ایئر لائنز کا بزنس ٹھپ ہو کر رہ جائے گا، ذرائع ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو ریفنڈز اور رہائش کے اضافی اخراجات بھی ایئر لائن کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔