اسلام آباد : معروف امریکی صحافی اور یوٹیوبر ٹَکر کارلسن نے انکشاف کیا ہےکہ اسرائیل پورے مشرقِ وسطیٰ کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور ان خلیجی ممالک کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف امریکی صحافی اور سابق فوکس نیوز ہوسٹ ٹکر کارلسن نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر انتہائی تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے اسرائیل کے عزائم پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ ایجنٹس سعودی عرب اور قطر میں بڑے پیمانے پر بم دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، ان گرفتاریوں کو ابھی تک منظرِ عام پر نہیں لایا گیا تاکہ علاقائی استحکام کو مزید نقصان نہ پہنچے۔کارلسن کا کہنا تھا اسرائیل ان دھماکوں کے ذریعے عرب اتحادیوں میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے، "اسرائیل پورے مشرقِ وسطیٰ کو مٹانا چاہتا ہے”۔امریکی صحافی نے اسرائیل کے طویل المدتی اہداف کے بارے میں چونکا دینے والے دعوے کرتے ہوئے کہا اسرائیل صرف ایران ہی نہیں بلکہ قطر، یو اے ای، سعودی عرب، بحرین، عمان اور کویت کو بھی تباہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پورے مشرقِ وسطیٰ کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور ان خلیجی ممالک کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے، اسرائیل گزشتہ دو دنوں سے اس "تباہی کے منصوبے” پر عملی طور پر کام شروع کر چکا ہے۔ٹکر کارلسن نے امریکی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور خلیجی ممالک کا دفاع کرتے ہوئے کہا خلیجی ممالک کبھی بھی امریکہ کے لیے خطرہ نہیں رہے بلکہ وہ امریکہ کے بہترین دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، ان ملکوں میں قائم امریکی فوجی اڈے اس بات کا ثبوت ہیں کہ خلیجی ممالک اور امریکہ کے تعلقات کتنے گہرے ہیں۔