دوحہ (03 مارچ 2026): قطر نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔قطری وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں اس نے لکھا کہ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت قطر اپنی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔خط میں قطری وزارت خارجہ نے بتایا کہ 28 فروری کو ایران نے میزائل اور ڈرون حملوں سے قطر کو نشانہ بنایا جنھیں قطر نے کامیابی سے روکا، اٹھائیس فروری سے یکم مارچ تک ایران کی جانب سے آنے والے 92 بیلسٹک میزائلوں اور 17 ڈرونز کا پتا لگایا گیا، 81 میزائل اور 11 ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔ایران کے دو جنگی طیاروں کو گرا دیا گیا، قطری وزارت دفاعخط میں قطر نے بتایا کہ 2 بیلسٹک میزائل قطر کے العدید ایئر بیس تک پہنچنے میں کامیاب رہے، جب کہ ایک ڈرون نے پیشگی اطلاع دینے والے ریڈار اسٹیشن کو نشانہ بنایا لیکن ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایران اسرائیل جنگ کی تمام خبریں یہاں پڑھیں