دبئی اور ابو ظہی ایئرپورٹس پر محدود پیمانے پر فضائی آپریشن شروع کر دیا گیا۔ یواےای کے دونوں ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن 28 فروری سے معطل تھا۔ متحدہ عرب امارات اور دیگر اسٹیشنز پر پھنسے مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ یو اےای کی ایمریٹس اور اتحادایئر نے محدود فضائی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ایمریٹس ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر پھنسے مسافروں کیلئے محدود فضائی آپریشن شروع کیا ہے جب کہ اتحادایئر نے ابوظبی ایئرپورٹ پر پھنسے مسافروں کیلئے محدود 15 پروازوں کو آپریٹ کیا۔ترجمان نے کہا کہ ایمریٹس نے فوری طور محدود تعداد میں پروازیں چلانا شروع کر دیں۔ترکیہ نے پروزایں منسوخ کر دیںمتحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ یواےای کے ہوائی اڈوں پر خصوصی پروازوں کے آپریشن کی اجازت دی گئی ہے لہذا مسافر ایئرلائن کی تصدیق کے بغیر ایئرپورٹ نہ جائیں مسافروں کو پریشانی سے بچانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔