’ہر طرف میزائل، سہم گئے تھے بچے‘، حملوں کے درمیان کیسے گزرے وہ خوفناک دن، مسقط سے لوٹے ہندوستانیوں نے سنائی داستاں

Wait 5 sec.

مغربی ایشیا میں اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ اس کشیدہ ماحول کے درمیان عمان کے مسقط میں پھنسے ہندوستانی شہری اپنے ملک لوٹ آئے ہیں۔ منگل کو ہندوستان کی سرزمین پر قدم رکھتے ہوئے ان لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں افسران کی جانب سے کی گئی کوششوں کی تعریف بھی کی۔Delhi: Indians stranded in the Middle East return from OmanA passenger says, "There were some sounds, but the defense system was working very efficiently, so no missile actually hit. All of them were being extinguished in the sky and intercepted..." pic.twitter.com/RJQKb5reEv— IANS (@ians_india) March 3, 2026رپورٹس کے مطابق اسرائیل-امریکہ حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے بعد ایران نے جوابی کارروائی شروع کر دی۔ ایران نے ان ممالک پر میزائل سے حملے کیے جہاں امریکہ کے فوجی اڈے موجود ہیں۔ ایران نے دبئی، بحرین اور کویت سمیت کئی ممالک کو نشانہ بنایا، جس کے بعد وہاں عام لوگوں کی جان مشکل میں پڑ گئی ہے۔مسقط سے دہلی پہنچے ایک مسافر انیش اگروال نے بتایا کہ میزائلوں کو ہوا میں ہی روکا جا رہا تھا، جس سے ہم ڈر گئے اور ہم نے واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا۔ حکومت نے صورت حال کو بہت طریقے سے سنبھالا۔ ہمارے ساتھ بچے تھے، اس لیے ہم بہت پریشان تھے۔ میزائلوں کی آواز سے بچے سہم گئے تھے۔ وہاں کی صورت حال دیکھ کر ہم گھبرا گئے تھے۔ میزائلوں کو روکنے سے ہونے والی تیز آوازوں سے بچے پریشان ہو رہے تھے۔مسقط سے لوٹے ایک دیگر مسافر نے کہا کہ ہم وہاں خود کو مکمل طور سے محفوظ تصور نہیں کر رہے تھے، اس لیے واپس آ گئے۔ میزائل روکنے والا نظام (میزائل ڈیفنس سسٹم) بہت اچھے طریقے سے کام کر رہا تھا۔ مجھے ڈر نہیں تھا، لیکن بچوں کی وجہ سے ہم نے ہندوستان لوٹنا ہی بہتر سمجھا۔ اب یہاں آ کر سب ٹھیک لگ رہا ہے۔ ایک مسافر عادل نے بتایا کہ وہاں غیر یقینی صورتحال کا ماحول تھا۔ کئی پروازیں منسوخ ہو رہی تھیں، جس کی وجہ سے ہمیں اپنی فلائٹ چھوٹنے کا ڈر تھا۔ ہم نے مدد کے لیے سفارت خانے سے رابطہ کیا، ہندوستان لوٹ کر میں بہت سکون اور خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ اب فضائی خدمات پھر سے شروع ہو گئی ہیں اور میری واپسی کا سفر آسان رہا۔ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کی وجہ سے چند دنوں کے لیے ہوائی اڈوں کا آپریشن بند کر دیا گیا تھا۔ اس وجہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہزاروں ہندوستانی پھنس گئے تھے اور انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اب دبئی اور ابوظہبی سے کئی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ کئی دنوں کی پابندی کے بعد پیر کی رات طیارے دہلی، ممبئی اور بنگلورو میں اترے۔ دبئی کے ہوائی اڈوں نے بھی جزوی طور پر آپریشن شروع ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ہوائی اڈہ حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ایئرلائن سے تصدیق کرنے کے بعد ہی ایئرپورٹ آئیں۔ پروازیں شروع ہونے سے پھنسے ہوئے مسافروں اور ان کے خاندانوں کو بڑی راحت ملی ہے۔