’ایران کا فضائی دفاعی نظام، فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم ہو چکے‘

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے لیکن اب بہت دیر ہو چکی، ایران کا فضائی دفاعی نظام، فضائیہ، بحریہ اور قیادت سب ختم ہو چکے۔ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’ان کا فضائی دفاع، فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم ہو چکی ہے "وہ بات کرنا چاہتے ہیں میں نے کہا اب ‘بہت دیر ہو گئی!'”اس سے قبل ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے سخت ردعمل دینے کا عندیہ دے دیا۔ایران اسرائیل جنگ کی تمام خبریں یہاں پڑھیںڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ریاض میں امریکی سفارتخانےپرحملے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت کابدلہ جلد لیاجائے گا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزنیشن چینل کی صحافی کیلی مائر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور سفارت خانے پرحملے کے ردعمل کے بارے میں جلد اعلان کیا جائے گا۔