سعودی عرب: مدینہ منورہ کی مساجد میں خواتین کیلیے سہولیات میں اضافہ

Wait 5 sec.

مدینہ: سعودی عرب میں ماہِ رمضان کے دوران وزارت اسلامی امورو دعوہ و ارشاد کی جانب سے مدینہ منورہ کی بڑی مساجد میں خواتین کے لیے سہولیات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کی ان مساجد میں الخندق، سید الشہداء اور قبلیتین شامل ہیں۔مرکزی ایریا اور مسجد نبوی میں خواتین کی خدمات کے لیے خواتین کے کوالیفائیڈ سٹاف کو تعینات کر دیا گیا ہے جو مذہبی رہنمائی، تعاون اور عبادت کے لیے محفوظ ماحول فراہم کر رہی ہیں۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی ایڈوائزری جاریاس کا مقصد بڑی تعداد میں آنے والے زائرین کی فوری رہنمائی اور اسلامی تعلیمات دینا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ خواتین زائرین پرسکون اور پرامن ماحول میں اپنی عبادات کر سکیں۔