تہران امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا، علی لاریجانی کا اعلان

Wait 5 sec.

تہران: ایران کے سیکورٹی چیف اور قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ تہران امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا، حالانکہ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران امریکا سے مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ کسی بات چیت یا مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا، خاص طور پر موجودہ کشیدگی اور تازہ حملوں کے پس منظر میں۔انہوں نے کہا کہ تہران کے لیے اب امن مذاکرات کی راہ پسندیدہ نہیں ہے اور وہ اپنے دفاعی اور قومی مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی نئی قیادت مجھ سے بات کرنا چاہتی ہے، میں نے بھی بات چیت پر اتفاق کر لیا ہے۔ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ کا ٹرمپ سے متعلق نیا بیان آگیاتاہم لاریجانی کے اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران فی الحال امریکا سے کسی باضابطہ یا براہِ راست ڈپلومیسی کے عمل میں دلچسپی نہیں رکھتا، خاص طور پر جب فوجی کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔