ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے درمیان بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ آئی پی ایل 2026 کے بعد ہندوستانی ٹیم اپنے گھر پر ایک ٹیسٹ اور 3 میچوں کی ونڈے سیریز کھیلنے والی ہے۔ یہ مقابلے جون میں کھیلے جائیں گے اور بی سی سی آئی نے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ اس دورے کے لیے افغانستان کی ٹیم ہندوستان آ رہی ہے، جس کے خلاف ٹیم انڈیا نے اب تک ایک بھی ونڈے سیریز نہیں کھیلی ہے۔ ایسے میں یہ سیریز شائقین کے لیے کافی دلچسپ ہونے والی ہے۔بی سی سی آئی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق دورے کا آغاز ٹیسٹ میچ سے ہوگا، جو 6 جون سے 10 جون کے درمیان نیو چنڈی گڑھ میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ افغانستان اور ہندوستان کے درمیان یہ دوسرا ٹیسٹ ہوگا، اس سے قبل 2018 میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا جو افغانستان کی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ میچ بھی تھا۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے افغانستان کو ایک اننگ اور 262 رنوں سے شکست دی تھی۔ٹیسٹ میچ کے بعد پھر ونڈے سیریز کا آغاز 14 جون سے ہوگا۔ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان یہ پہلی ونڈے سیریز ہوگی، اس سے قبل صرف آئی سی سی ایونٹس اور ایشیا کپ میں ہی دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا اس فارمیٹ میں ہوا تھا۔ یہ مقابلے دھرم شالہ، لکھنؤ اور چنئی میں کھیلے جائیں گے۔ افغانستان کرکٹ کے لیے یہ ایک بڑا موقع ہوگا، کیونکہ اسے ورلڈ کی ٹاپ ٹیم کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔ اس سیریز سے ہندوستانی ٹیم بھی 2027 ونڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ News Here's a look at the schedule for Afghanistan Men’s Team’s tour of India in June 2026 ️Details ▶️ https://t.co/OkJVip4AhJ#TeamIndia | #INDvAFG pic.twitter.com/CQhIliTf2E— BCCI (@BCCI) March 2, 2026ہندوستان-افغانستان سیریز کا شیڈولواحد ٹیسٹ: 6 جون سے 10 جون – چنڈی گڑھپہلا ونڈے: 14 جون – دھرم شالہدوسرا ونڈے: 17 جون – لکھنؤتیسرا ونڈے: 20 جون – چنئیواضح رہے کہ یہ سیریز ہندوستانی شائقین کے لیے کافی خاص رہنے والی ہے۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ حالانکہ بی سی سی آئی نے فی الحال ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ٹیم کا انتخاب آئی پی ایل 2026 کے بعد ہو سکتا ہے۔