مانچسٹر : برطانیہ میں واقع برٹش مسلم ہیریٹیج سینٹر مسلمانوں کی تاریخ، ثقافت اور ایجادات کو اجاگر کرنے والا ایسا ادارہ ہے ایک ممتاز اور منفرد ادارہ ہے۔مانچسٹر: برطانیہ میں قائم برٹش مسلم ہیریٹیج سینٹر (بی ایم ایچ سی) مسلمانوں کی تاریخ، تہذیب، ثقافت اور علمی و سائنسی خدمات کو اجاگر کرنے والا ایک منفرد اور ممتاز ادارہ ہے جو برطانوی معاشرے میں مسلمانوں کے مثبت کردار کو نمایاں انداز میں پیش کر رہا ہے۔برٹش مسلم ہیریٹیج سینٹر کے قیام کا بنیادی مقصد مسلمانوں کے اس تاریخی ورثے کو تعلیمی اور معلوماتی انداز میں پیش کرنا، مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور برطانوی معاشرے میں تنوع اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔یہ مرکز اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ مسلمانوں نے برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں نہ صرف تجارت بلکہ سائنس، تعلیم، تحقیق، طب، انجینئرنگ اور سماجی بہبود کے شعبوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔تاریخی ریکارڈ کے مطابق اٹھارہویں صدی کے اواخر سے عرب، شامی، یمنی، مراکشی اور جنوبی ایشیائی مسلم آباد کاروں نے مختلف ادوار میں برطانیہ، خصوصاً مانچسٹر آئے اور اس کی صنعتی، تعلیمی اور فکری ترقی میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ان میں سے بہت سے افراد نے تجارت کو فروغ دیا، جبکہ کئی خاندانوں نے علمی میدان میں نام پیدا کیا۔ مانچسٹر میں آباد شامی و لبنانی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے بعض افراد بعد ازاں آکسفورڈ جیسے ممتاز اداروں میں عرب تاریخ و تہذیب کے معروف اسکالر بنے۔اسی طرح یمنی اور جنوبی ایشیائی مسلمانوں نے صنعتی ترقی، کمیونٹی تنظیم سازی، تعلیمی اداروں کے قیام اور مذہبی مراکز کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کیا۔مسلمانوں کی خدمات صرف محنت کش طبقے یا تجارت تک محدود نہیں رہیں بلکہ انہوں نے طب، تدریس، سائنسی تحقیق اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ میں بھی نمایاں حصہ لیا۔برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کے چیئرمین ناصر محمود نے کہا کہ دنیا کی پہلی یونیورسٹی ایک مسلمان خاتون فاطمہ الفہری نے مراکش میں قائم کی، جو مسلم خواتین کے علمی کردار کی روشن مثال ہے۔سینٹر کے سرپرست اعلیٰ افضل خان نے اس موقع پر کہا کہ برطانیہ میں صرف دو فیصد افراد اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ عالمی جنگوں میں مسلمانوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلی اور دوسری عالمی جنگ میں مسلم فوجیوں اور رضاکاروں کی قربانیاں تاریخ کا اہم حصہ ہیں، جنہیں اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر نہ صرف مسلمانوں کی تاریخی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے بلکہ نئی نسل کو یہ شعور بھی دیتا ہے کہ برطانیہ کی ترقی اور استحکام میں مسلم برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے۔برطانوی تاریخ میں پہلی پاکستانی نژاد مسلمان خاتون سفارتی عہدے پرتعینات