کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے لیے ’آئی پی ایل 2026‘ اب تک انتہائی مایوس کن ثابت ہوا ہے۔ آج اپنے پانچویں میچ میں بھی اسے چنئی کے ہاتھوں 32 رنوں سے شکست ہاتھ لگی۔ 5 میچوں میں اس کے ایک پوائنٹس ہیں، اور وہ بھی اس لیے کیونکہ پنجاب کے خلاف کولکاتا کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس سے دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹس ملے تھے۔ اس ایک پوائنٹ کے ساتھ کولکاتا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے پہنچ گئی ہے۔The sweet taste of a home victory Making it two massive wins in a row ✌️ @ChennaiIPL are in front of the home fans Scorecard ▶️ https://t.co/jWkXVCPxj5#TATAIPL | #KhelBindaas | #CSKvKKR pic.twitter.com/JhCmZ7wsD1— IndianPremierLeague (@IPL) April 14, 2026آج کولکاتا کے کپتان اجنکیا رہانے نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سنجو سیمسن (48 رن)، آیوش مہاترے (38 رن)، ڈیوالڈ بریوس (41 رن) اور سرفراز خان (23 رن) کی بدولت چنئی نے 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 192 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔ یہ رن بہت زیادہ تو معلوم نہیں ہو رہے تھے، لیکن چنئی کے گیندبازوں، خاص طور سے نور احمد نے کولکاتا کی راہیں مشکل بنا دیں۔ نور نے تو محض 7 گیندوں کے اندر 3 اہم وکٹ (اجنکیا رہانے، کیمرون گرین، رنکو سنگھ) لے کر کولکاتا کو ایک طرح سے بے نور ہی کر دیا۔ نور احمد نے 4 اوورس میں محض 21 رن دے کر 3 وکٹ لیے۔ the tide @ChennaiIPL's way Noor Ahmad is the Player of the Match for his impressive spell of bowling tonight ️Scorecard ▶️ https://t.co/jWkXVCPxj5#TATAIPL | #KhelBindaas | #CSKvKKR | @noor_ahmad_15 pic.twitter.com/BbGq2HBQJO— IndianPremierLeague (@IPL) April 14, 2026کولکاتا کی بلے بازی شروع سے ہی ایک طرح سے لڑکھڑائی ہوئی نظر آ رہی تھی، کیونکہ فن ایلن محض ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سنیل نرائن نے 24 رن اور انگکرش رگھوونشی 27 رن ضرور بنائے، لیکن یہ تیز نہیں کھیل سکے۔ یہاں پر 11 رنوں کے اندر 4 وکٹ گرے، جن میں سے 3 وکٹ نور احمد نے لیے۔ کپتان اجنکیا رہانے کا 28 رن کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہونا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ یہیں سے کولکاتا جیت سے دور ہو گئی، اور پھر آخر تک سنبھل نہیں پائی۔ رمن دیپ سنگھ نے 23 گیندوں پر 35 رن اور روومن پاویل نے 22 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 31 رن ضرور بنائے، لیکن یہ جیت کے لیے ناکافی تھے۔ خلیل احمد کی بھی تعریف کرنی ہوگی، جنھوں نے 3.5 اوورس میں محض 24 رن دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ عقیل حسین نے بھی 4 اوورس میں محض 26 رن دے کر ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔